منگلورو،24؍ جنوری (ایس او نیوز) یوم جمہوریہ کے پس منظر میں ریاست بھر میں بس اسٹینڈس اور ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات اور جانچ پڑتال کو سخت کردیا گیا ہے جس کے تحت کارروائی کے دوران پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 40 لاکھ روپےمالیت کا 800 گرام سونا اور 1.48 کروڑ روپے ضبط کر لیے ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کا نام مہیندرا سنگھ راو (33 سال) ہے ۔ وہ ممبئی پنویل سے دورانڈو ایکسپریس کے ذریعے یہاں پہنچا تھا ۔ اس کے پاس موجود سونا اور نقد رقم کے تعلق سے کوئی قانونی دستاویزی ثبوت نہیں تھا اس لئے نقدی اور سونا ضبط کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔